سنندا پشکر کی موت خواب آور گولیاں کھانے سے ہوئی، بھارتی میڈیا

پیر 20 جنوری 2014 11:42

سنندا پشکر کی موت خواب آور گولیاں کھانے سے ہوئی، بھارتی میڈیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء)بھارتی وزیرششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی موت زیادہ مقدار میں خواب آور گولیاں کھانے سے ہوئی،پوسٹ مارٹم رپورٹ آج مجسٹریٹ کے حوالے کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سنندا پشکر کی ہلاکت کو 48 گھنٹے گزر جانے کے باوجود میڈیکل ٹیم کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ، تاہم رپورٹ کے مطابق سنندا کے جسم سے الکوحل کے شواہد نہیں ملے۔سنندا کے ایک قریبی دوست روہت کوچھرکے مطابق ذہنی دباو کے باعث آخری دنوں میں سنند ا نے کھانا پینا چھوڑ دیا تھا۔روہت کاکہناتھا کہ دبئی میں ہونے والے ٹیسٹ کے مطابق انہیں جگرمیں تپ دق کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے اپنی وصیت لکھنے کی بھی خواہش ظاہر کی تھی ۔