ڈیرہ بگٹی جانے کی اجازت نہ ملنے پر شاہ زین بگٹی کا دھرنا 34گھنٹے سے جاری

پیر 20 جنوری 2014 12:20

ڈیرہ بگٹی جانے کی اجازت نہ ملنے پر شاہ زین بگٹی کا دھرنا 34گھنٹے سے جاری

کشمور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) انتظامیہ اور شاہ زین بگٹی کے مابین ہونیوالے مذاکرات رنگ نہ لائے، ڈیرہ بگٹی جانے کی اجازت نہ دیئے جانے پر شاہ زین بگٹی کا بگٹی قبائل کے ہمراہ ڈیرہ موڑ پر دھرنا 34 گھنٹے سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

بلوچ رہنما شاہ زین بگٹی کو ڈیرہ بگٹی میں داخلے سے روکے جانے کے بعد شاہ زین کا بگٹی قبائل کے ہمراہ کشمور میں ڈیرہ موڑ پر دھرنا 34 گھنٹے سے جاری ہے ،اس حوالے سے گذشتہ شب ڈی پی او کشمور اور شاہ زین کے مابین ہونیوالے مذاکرات بھی بے سود ثابت ہوئے ہیں۔

شاہ زین کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود مہاجرین کو ڈیرہ بگٹی نہیں جانے دیا جا رہا، جب تک ڈیرہ بگٹی جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی دھرنا جاری رہے گا۔اس حوالے سے شاہ زین بگٹی کا مزید کہنا ہے کہ ان کا کوئی سیاسی مطالبہ نہیں بس گھر واپس جانا چاہتے ہیں لیکن ایس ایس پی کشمور کی جانب سے گرفتار کیے جانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :