انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن کا پاکستان کے مختلف شہروں میں دس ماہ پر محیط کوچنگ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

پیر 20 جنوری 2014 12:55

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کے مختلف شہروں میں دس ماہ پر محیط کوچنگ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر ایس ایم سبطین کے مطابق آئی ٹی ٹی ایف پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کو کھیل کاسامان اوراپنے کوچز دے گی،پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے اس حوالے سے قومی کوچ عارف خان کو ذمے داری دی ہے جو انٹرنیشنل فیڈریشن کے ساتھ تمام معاملات طے کریں گے، انہوں نے کہا کہ کوچنگ کورس کراچی، لاہور، حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، فیصل آباد، ایبٹ آباد میں کرانے کی تجویز دی گئی ہے،کورس میں کھلاڑیوں کے علاوہ،کوچز، ٹیکنکل آفیشلز کو خصوصی تربیت دی جائے گی۔

پی ٹی ٹی ایف کے صدر نے بتایا کہ پاکستان کی ٹیبل ٹینس ٹیم ویزا پرابلم کی وجہ سے تہران میں 22جنوری سے شروع ہونے والے الفجر ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے گی-

متعلقہ عنوان :