برطانیہ ،سیلاب ہم جنس پرستوں کی شادیوں کے باعث آئے ، یو کے انڈیپنڈنس پارٹی
پیر 20 جنوری 2014 13:06
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) برطانیہ کی یو کے انڈیپنڈنس پارٹی کے کونسلر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہم جنسوں کی شادی کو قانونی قرار دینے کی وجہ ملک میں حالیہ طوفان اور سیلاب آئے ہیں ، وزیر اعظم نے انجیل کے مقدس فرمان کی خلاف ورزی کی ہے‘۔مقامی اخبار کو لکھے گئے خط میں ڈیوڈ سلوسٹر نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو خبردار کیا تھا کہ اس فیصلے کے باعث آفات آ سکتی ہیں۔
یو کے آئی پی نے سلوسٹر کی رکنیت معطل کردی ہے تاہم اس سے قبل جماعت نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سلوسٹر کا یہ موقف جماعت کا موقف نہیں اور سلوسٹر کو اپنی رائے کے اظہار کو پورا حق ہے۔ڈیوڈ سلوسٹر اوکسفرڈشر کے علاقے ہینلے آن ٹیمز کے کونسلر ہیں اور انہوں نے کنزرویٹو جماعت کو چھوڑ کر اس جماعت میں شمولیت اختیار کی تھی۔(جاری ہے)
انہوں نے کنزرویٹو جماعت ڈیوڈ کیمرون کی ہم جنس پرستوں کی شادی کے لیے حمایت کے فیصلے کے بعد چھوڑی تھی۔
مقامی اخبار ہینلے سٹینڈرڈ کو لکھے گئے خط میں سلوسٹر نے لکھا کہ میں نے ڈیوڈ کیمرون کو اپریل 2012 میں متنبہ کیا تھا کہ ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی قرار دینے والے بل کو منظور کرنے سے ملک میں آفات آ سکتی ہیں۔خط میں کہا گیا کہ ساٹھ ہزار عیسائیوں کی اس بل کے خلاف پٹیشن اور کنزرویٹو پارٹی کے آدھے اراکین کی مخالفت کے باوجود ڈیوڈ کیمرون نے بل کو منظور کرایا۔سلوسٹر نے خط میں لکھا کہ یہ وزیر اعظم کی غلطی ہے جس کے باعث برطانیہ کے بڑے علاقے میں طوفان اور سیلاب آئے ہیں۔یو کے آئی پی کی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ’یہ واضح ہے کہ یہ خط جماعت کے موقف کی ترجمانی نہیں کرتا اور سلوسٹر کو پورا حق ہے کہ وہ اپنی رائے کا اظہار کریں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.