شام کا شہر حلب فورسز کی بمباری کے بعد اجتماعی قبر کا منظر پیش کرنے لگا

پیر 20 جنوری 2014 13:08

دمشق(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) شام کا شہر حلب فورسز کی بمباری کے بعد اجتماعی قبر کا منظر پیش کرنے لگا ، گولا باری اور فضائی حملوں نے شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے جبکہ دوسری جانب یرموک میں غزا کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق حلب کی ایک تباہ حال عمارت کے ملبے سے اس بچے کو تو زندہ سلامت نکال لیا گیا تاہم فورسز کی زمینی اور فضائی بمباری نے پورے شہر کو ہی اجتماعی قبر میں تبدیل کردیا شہری روزانہ درجنوں میتوں کو کاندھا دیئے۔

(جاری ہے)

کھنڈرات کا منظر پیش کرتی یہ عمارتیں فورسز کے مظالم کی داستان بیان کرنے لگی ہیں انسانی حقوق تنظیم کے مطابق لڑائی میں رواں ماہ ایک ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ شام میں موت سستی اور غزا مہنگی ہے، یہی وجہ کہ دارالحکومت کے مضافاتی علاقے یرموک میں اقوام متحدہ کی امداد پہنچی تو لوگوں کے ضبط کا بندھن ٹوٹ گیا۔یرموک میں جاری لڑائی اور فورسز کی بمباری کے سبب ستر ہزار سے زائد لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں اور جو باقی ہیں وہ غزاکی شدید قلت کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :