Live Updates

عمران خان کو سیاست کی الف ب بھی نہیں آتی ،طالبان مرتے ہیں تو دھرنے جب شہری مرے تو دھرنا نہیں ہوتا، عاصمہ جہانگیر

پیر 20 جنوری 2014 13:42

عمران خان کو سیاست کی الف ب بھی نہیں آتی ،طالبان مرتے ہیں تو دھرنے جب ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق سربراہ عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ اگر دہشتگردی کنٹرول نہ ہوئی تو عالمی طاقتوں کو مداخلت کا موقع ملے گا،عمران خان کو سیاست کی الف ب بھی نہیں آتی ،طالبان مرتے ہیں تو دھرنے ہوتے ہیں لیکن جب شہری مرے تو دھرنا نہیں ہوتا ،عمران خان دہشتگردوں کو سپورٹ کرتے ہیں اور جو بھی بالواسطہ یا بلا واسطہ دہشتگردوں کی سپورٹ کرتا ہے وہ ملک دشمن ہے ‘ حکومت کو عوام کی حفاظت کی پالیسی بنانی چاہیے ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ طالبان سے کیا سلوک کیا جائے ، اگر یہ کہا جاتا ہے کہ طالبان گمراہ ہیں تو جیلوں میں بند مجرم بھی گمراہ ہیں انہیں بھی چھوڑ دیا جائے ۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ دہشتگرد عام شہریوں ، فوج اور پولیس پرحملے کر رہے ہیں اور ہم ابھی تک کوئی حتمی پالیسی نہیں بنا سکے ۔

(جاری ہے)

حکومت ایسی پالیسی نہ بنائے کہ طالبان سے کیا سلوک کیا جائے بلکہ یہ پالیسی بنائی جائے کہ عوام کا تحفظ کیسے کرنا ہے ۔ اگر دہشتگردوں کے خلاف لڑنا پڑتا ہے لڑا جائے فوج کس لئے ہے ۔

اگر دہشتگردی ختم نہ ہوئی تو عالمی طاقتوں کو مداخلت کا موقع ملے گا ۔ عاصمہ جہانگیر نے مزید کہا کہ عمران کو سیاست کی الف ب کا پتہ نہیں ، وہ دہشتگردوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ جب طالبان مرتے ہیں تو دھرنے ہوتے ہیں لیکن جب عام شہری مرے تو دھرنا نہیں ہوتا ۔ جو کوئی بھی دہشتگردوں کی بالواسطہ یا بلا واسطہ سپورٹ کرتا ہے وہ ملک دشمن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ا س وقت سب سے مسئلہ ملک میں امن و امان کا قیام ہے ، باقی ایشوز کو بعد میں دیکھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام سرکردہ لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پرمتحد ہونا ہوگا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :