غداری کیس ، مشرف کے وکلاء نے خصوصی عدالت کے قیام ، ججز کے تقرر اور عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق دلائل مکمل کرلئے ، شفاف انصاف کیلئے غیر جانبدار اور آزاد عدلیہ ضروری ہے ،جب تک عدالت غیر جانبداری کا مظاہرہ نہیں کریگی ملزم کو انصاف نہیں مل سکتا ،انور منصور
پیر 20 جنوری 2014 20:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے قیام ، ججز کے تقرر اور عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق سابق صدر پرویز مشرف کے وکلاء نے دلائل مکمل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفاف انصاف کیلئے غیر جانبدار اور آزاد عدلیہ ضروری ہے ،جب تک عدالت غیر جانبداری کا مظاہرہ نہیں کریگی ملزم کو انصاف نہیں مل سکتا۔
پیر کو غداری کیس کی سماعت جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ سماعت شروع ہوئی تو پرویزمشرف کے وکیل انورمنصور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خصوصی عدالت کے لے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سے مشاورت نہیں کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہاکہ ججز کے نام وفاقی کابینہ کی منظوری سے لیے جاتے ہیں اور مشاورت ہائی کورٹ کے چیف جسٹسسز سے کی جاتی ہے،ہمارا بنیادی اعتراض بھی یہی ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے خصوصی عدالت کی تشکیل کیلئے مشاورت کیوں کی گئی؟انورمنصورنے کہاکہ اگر کوئی عدالت یا ٹریبونل کا قیام ہی قانون کے مطابق نہ ہوتو وہ انصاف کیا فراہم کرئیگا، عدالت غیر عدالتی امور سر انجام نہیں دے سکتی ، جس پر استغاثہ کے پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے کہاکہ رول آف بزنس میں وہ امور درج ہیں جنہیں کابینہ زیر غور لاتی ہے ،خصوصی عدالت بنانا اور مقدمہ چلانا اس فہرست میں شامل نہیں ،شیڈول کے نکتہ چودہ میں سنگین غداری ایکٹ 1973کالفظ لکھا گیاہے ، خصوصی عدالت کے قیام کیلئے کابینہ سے مشاورت کی ضرورت ہی نہیں تھی جس پر جسٹس فیصل عرب نے کہاکہ یہ واضح ہے کہ کابینہ سے مشاورت نہیں کی گئی انور منصور نے کہاکہ خصوصی عدالت کیلئے ججز کی نامزدگی کا اختیار صرف وفاقی حکومت کو ہے جس پر جسٹس فیصل عرب نے استفسار کیا کہ کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ججز نامزدگی کیلئے مشاورت بے معنی ہے، جس پر انور منصور نے جواب دیا کہ چیف جسٹس سے مشاورت نہیں ہونا چاہیے تھی، صرف وفاقی کابینہ کو اختیار ہے کہ وہ ججز کا چناوٴ کرتی ، حکومت ججز کے چناوٴ کے بعد چیف جسٹس کو صرف آگاہ کر سکتی تھی؟انور منصور نے وزیراعظم کے بیان سے متعلق اخباری تراشہ بھی عدالت میں پیش کیا انور منصور نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم نے انٹرویو میں کہا تھا کہ آرٹیکل 6 کی کارروائی سپریم کورٹ کے حکم پر عمل میں آئی، ان کا کسی سے کوئی ذاتی عناد یا دشمنی نہیں، انور منصور نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم نے انٹرویو میں کہا تھا کہ خصوصی عدالت کے ججز کے نام بھی انہیں دیئے گئے تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.