بم ڈسپوزل سکواڈ نے راولپنڈی دھماکے کے حوالے سے حتمی رپورٹ پنجاب حکومت کو ارسال کر دی ،خودکش دھماکے میں انتہائی خطرناک بارود استعمال کیا گیا جس نے 50میٹر حدود کے اندر ہر چیز تباہ کر کے رکھ دی،ذرائع ،دہشتگردی کی حالیہ لہر کے بعد صوبہ بھر خصوصاً قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تنصیبات کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی
پیر 20 جنوری 2014 20:38
لاہور/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) بم ڈسپوزل سکواڈ نے راولپنڈی دھماکے کے حوالے سے حتمی رپورٹ پنجاب حکومت کو ارسال کر دی جسکے مطابق خودکش دھماکے میں انتہائی خطرناک بارود استعمال کیا گیا جس نے 50میٹر حدود کے اندر ہر چیز تباہ کر کے رکھ دی ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حساس اداروں، پولیس کی تحقیقاتی ٹیموں اور فرانزک ماہرین نے جائے دھماکہ سے شواہد اکھٹے کرلئے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی حتمی رپورٹ کے مطابق حملے میں 3 کلو ہائی ایکسپلوسو بارود استعمال کیا گیا، بم کی رینج 200 میٹر تھی، رپورٹ ہوم سیکرٹری پنجاب، آئی جی، اسپیشل برانچ، آئی بی، ڈی سی او اور آر پی او کو بھجوا دی گئی۔
پولیس نے خودکش بمبار کا سر، ٹانگ اور دیگر اعضا ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیئے، زیر حراست زخمی مشکوک افغان باشندے کی عیادت کیلئے آنے والے 4 ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
جائے وقوعہ سے ہینڈ گرینیڈ بھی ملا ہے۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور روڈ کے اطراف سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ دوسری طرف ،دہشتگردی کی حالیہ لہر کے بعد صوبہ بھر خصوصاً قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تنصیبات کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے ۔
داخلی اور خارجی راستوں پرسکیورٹی سخت بڑھا دی گئی ہے جبکہ اہم سرکاری و نجی عمارتوں خصوصاً پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تنصیبات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ بھر میں پٹرولنگ بھی بڑھا دی گئی ہے اور افسران کو حفاظتی انتظامات کا خود جائزہ لینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.