ایم کیو ایم نے تحفظ پاکستان آرڈی ننس کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ،ملک میں جاری دہشت گردی ،سیدنابرہان الدین سمیت اہم شخصیات کو خراج عقیدت اور نواب شاہ حادثے کے حوالے سے بھی قراردادیں جمع۔ اپ ڈیٹ
پیر 20 جنوری 2014 20:39
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے ارکان سندھ اسمبلی نے پیر کو تحفظ پاکستان آرڈیننس کے خلاف اور متعدد ایشوز پر مختلف قراردادیں سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ہیں ۔ تحفظ پاکستان آرڈیننس کے خلاف ایم کیو ایم کی جانب سے جمع کرائی جانے والی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ آرڈیننس آئین و قانون اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
دوسری قرارداد میں بنوں ،آر اے بازار راولپنڈی اور تبلیغی جماعت پشاور کے مرکز پردہشت گرد حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔قراردادمیں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے خلاف پوری قوم متحد ہوجائے ۔قوم دہشت گردی کے ان واقعات میں شہید ہونے والے افراد کے لوحقین کے ساتھ کھڑی ہے ۔قراردادوں میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے قوم کو فوری طور پر آگاہ کرے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.