دہشتگردی کا خطرہ ، وزیر سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے بلٹ پروف گاڑی کا استعمال شروع کردیا

پیر 20 جنوری 2014 21:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیر سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے دہشت گردی خطرات کے پیش نظر اقوام متحدہ کی تعلیمی منصوبے کیلئے فراہم کردہ گاڑی کا ذاتی استعمال شروع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گذشتہ حکومت میں اقوام متحدہ کے فاٹا و سرحدی علاقہ جات میں تعلیمی منصوبہ جات کیلئے پاکستان کو پانچ بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی گئیں تھیں جن میں سے ایک بلٹ پروف لینڈ کروزر وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے ملک میں حالیہ دہشت گردی خطرات کے پیش نظر اپنے استعمال کیلئے مختص کر دی ہے ۔ پیر کے روز وفاقی وزیر اسی گاڑی پر پارلیمنٹ ہاؤس میں سینٹ اجلاس میں شرکت کیلئے آئے ۔

متعلقہ عنوان :