سرفرازقتل کیس: رینجرز اہلکاروں کی اپیل اور صلح نامہ مسترد،سزائے موت برقرار

منگل 21 جنوری 2014 11:40

سرفرازقتل کیس: رینجرز اہلکاروں کی اپیل اور صلح نامہ مسترد،سزائے موت ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے سر فراز شاہ قتل کیس میں رینجر اہلکار کی سزائے موت بر قرار رکھتے ہوئے صلح نامہ مسترد کر دیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں سرفرازقتل کیس میں رینجرزاہلکاروں کیسزاکیخلاف اپیل مستردکردی۔

(جاری ہے)

فیصلے کی روشنی میں رینجرزاہلکارشاہدظفرکوسزائے موت جبکہ سب انسپکٹربہاء الرحمان،کانسٹیبل محمدطارق،کانسٹیبل منٹھارعلی،محمدافضل،چوکیدارافسرخان کی عمرقیدکی سزابرقرا ر رہے گی۔

عدالت نے کانسٹیبل لیاقت علی کوبری کردیا ہے۔ عدالت عالیہ سندھ کے فیصلے کی روشنی میں ملزمان اور مقتول کے وارثان کے درمیان طے پانے والا صلح نامہ مسترد کردیا گیا ہے۔8 جون 2011 کو کراچی میں شہیدبینظیر بھٹو پارک میں نوجوان سرفراز شاہ پر رینجرز اہلکارنے فائرنگ کی تھی ،جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :