سری لنکا بورڈ نے ملنگا اور مینڈس کو آسٹریلین ٹی 20 لیگ بگ بیش کو چھوڑ کر فوری طور پر وطن واپس پہنچے کی ہدایت کر دی ، سری لنکا ایشیا کپ، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور دورئہ بنگلہ دیش کی تیاریوں میں مصروف ہے ،رپورٹ

منگل 21 جنوری 2014 13:12

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) سری لنکن بورڈ نے فاسٹ بولر لاستھ ملنگا اور اسپنر اجنتھا مینڈس کو آسٹریلین ٹی 20 لیگ بگ بیش کو ادھورا چھوڑ کر فوری طور پر وطن واپس پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے تاکہ وہ ٹریننگ پروگرام میں حصہ لیں۔

(جاری ہے)

سری لنکا ایشیا کپ، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور دورئہ بنگلہ دیش کی تیاریوں میں مصروف ہے اور کرکٹ حکام کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کی فٹنس کے حوالے سے کوئی خطرہ مول نہیں لیا جاسکتا-

متعلقہ عنوان :