ایران شام امن مذاکرات میں شریک نہیں ہو گا ، بان کی مون نے دعوت واپس لے لی ،سیکرٹری جنرل بان کی مون کو ایران کے تازہ ترین بیان پر سخت مایوسی ہوئی ہے ،ترجمان کا بیان

منگل 21 جنوری 2014 13:23

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ایران کو جنیوا کانفرنس میں شرکت کی دعوت واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران شام امن مذاکرات میں شریک نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہاکہ سیکرٹری جنرل بان کی مون کو ایران کے تازہ ترین بیان پر سخت مایوسی ہوئی ہے جو اس کے پچھلے عزم سے مطابقت نہیں رکھتاجس میں ایران نے بات چیت میں مثبت کردار کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

انھوں نے کہا کہ سو ئٹزرلینڈ کے قصبے مونترے میں ا یران کے بغیر غور و خوض ہو گا۔ایک روز قبل بان کی مون نے اعلان کیا تھا کہ انھوں نے ایران کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ اْنھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اْنھیں یقین ہے کہ ایران نے مذاکرات کے ہدف کو مدِ نظر رکھا ہوا ہے، اور اِس سلسلے میں، وہ ایک مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :