پراپرٹی کانفرنس: زمین ڈاٹ کام کی کراچی کے رئیلٹرز سے شراکت داری
منگل 21 جنوری 2014 13:56
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2014ء) زمین ڈاٹ کام جو کہ پاکستان کا مشہور و معروف پراپرٹی پورٹل ہے نے 17 جنوری 2014 کو کراچی میں "ٹیکنالوجی اور رئیل اسٹیٹ" کے نام سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کا انعقاد ڈیفینس اینڈ کلفٹن ایسوسی ایشن آف رئیل اسٹیٹ ایجنٹس (ڈ یفکلاریا) کے تعاون سے کیا گیا جو کہ پاکستان کی سب سے بڑی رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن ہے۔
کانفرنس میں 150 سے زائد مشہور اسٹیٹ ایجنسیوں کے 250 سے زائد نمائندگان کے ساتھ ساتھ بہت سے نمایاں پراپرٹی ڈویلپروں نے بھی شرکت کی۔اس تقریب نے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو آن لائن مارکیٹ میں موجودہ رجحانات کے مطابق چلنے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے اپنے کاروبار کو اگلی سطح پر لے جانے کا منفرد موقع فراہم کیا۔(جاری ہے)
ذیشان اور عمران علی خان، جو کہ زمین ڈاٹ کام کے بانی ہیں، نے بھی حاضرین کو رئیل اسٹیٹ سیکٹر مدوجذر اور عالمی رجحانات میں تبدیلیوں سے آگاہ کیا۔
اس تقریب کے موقع پر زمین ڈاٹ کام اور ڈ یفکلاریا نے شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے لئے ایک ایم او یو (MOU) پر بھی دستخط کئے۔ زمین ڈاٹ کام کے ذیشان علی خان کی اگست 2013 میں ڈفکلاریا کی بزنس کمیٹی سے ملاقات ہوئی تھی جہاں دونوں فریقین نے ڈ یفکلاریا اسٹیٹ ایجنسیوں کے آپریشنز کو ٹیکنالوجی کے ذریعے آسان بنانے کے نقطہ نظر سے کاروباری شراکت داری قائم کی تھی۔ یہ کانفرنس اس شراکت داری کے لئے اگلا بڑا قدم تھا۔کراچی، جو کہ بلاشبہ پاکستان کا تجارتی اور اقتصادی مرکز ہےاور ملک کی مظبوط پراپرٹی مارکیٹس میں سے بھی ایک ہے۔ زمین ڈاٹ کام نے گذشتہ چند سالوں میں بہت تیزی سے ترقی کی اور اس حقیقت کے پیشِ نظر 2013 کے اواخر میں کراچی میں بھی ایک دفتر کھولا گیا۔ کراچی میں دفتر کھولنے کے ضمن میں کانفرنس کا انعقاد مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط کرنے کا بہت اچھا طریقہ تھا۔ "ہم مقامی اسٹیٹ ایجنسیوں کی کامیابی کے لئے گزرگاہ کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔" زمین ڈاٹ کام کے ذیشان علی خان نے کہا۔ بہت سارے نمایاں ڈویلپرز جن میں "عمار پاکستان "بھی شامل ہیں ،اس تقریب میں موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت ، انڈوں کی قیمت مستحکم رہیں
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.