راولپنڈی‘ پولیس نے سرچ آپریشن کے دور ان 85مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل ، گرفتار ہونے والے زیادہ افراد کے پاس قومی شناختی کارڈ نہیں ، مقامی لوگ نہیں لگتے ، پولیس حکام ،حملہ آور کی عمر اٹھارہ سال کے لگ بھگ ہے ،حملے سے قبل تین مرتبہ موٹر سائیک پر گزرا تھا ،پولیس ذرائع ،تفتیشی ادارے علاقے میں نصب ٹیلی فون ٹاورز کی حامل کمپنیوں سے ٹیلی فون ریکارڈ طلب کر رہے ہیں ،رپورٹ

منگل 21 جنوری 2014 14:52

راولپنڈی‘ پولیس نے سرچ آپریشن کے دور ان 85مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 85 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں پیر ودھائی، رتہ امرال، گنج منڈی، فوجی کالونی، مہر کالونی، بنگش کالونی، ضیاء کالونی، ڈھوک نجو اور لوہاراں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 85 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے، حراست میں لئے گئے افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں زیادہ تر وہ لوگ ہیں جن کے پاس قومی شناختی کارڈ نہیں تھا یا ان کا علاقے میں قیام کا کوئی ثبوت نہیں گرفتار ہونے والوں میں مقامی لوگ بہت کم ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایک روز قبل جو پانچ مشتبہ لوگ پکڑے گئے تھے انہیں نامقلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان افراد میں ایک زخمی افغان باشندہ بھی شامل ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وے فوٹیج سے معلوم ہوا ہے کہ کہ حملہ آور کی عمر اٹھارہ سال کے لگ بھگ ہے اور وہ حملے سے قبل تین مرتبہ اس مقام سے موٹر سائیک پر گزرا جس وقت اسے چند سکیورٹی اہلکار اکٹھے نظر آئے اس وقت اس کے دھماکہ کر دیا۔

تفتیشی ادارے علاقے میں نصب ٹیلی فون ٹاورز کی حامل کمپنیوں سے ٹیلی فون ریکارڈ طلب کر رہے ہیں تاکہ وہاں لوگوں میں کیے جانے والے رابطوں سے تحقیقات میں مدد لی جائے۔
7

متعلقہ عنوان :