ڈالرز اور غیر ملکی امداد کے بل پر شرح نمو نہیں بڑھانا چاہتے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا چاہتے ہیں ،احسن اقبال ،بدقسمتی سے پاکستان دنیا میں سب سے کم ٹیکس وصول کرنیوالا ملک بن گیا ہے ، تقریب سے خطاب

منگل 21 جنوری 2014 14:53

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈالرز اور غیر ملکی امداد کے بل پر شرح نمو نہیں بڑھانا چاہتے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا چاہتے ہیں۔مظفرآباد میں ویژن 2025 کے حوالے سے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ ویژن 2025 میں تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان دنیا میں سب سے کم ٹیکس وصول کرنیوالا ملک بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پن بجلی پیداواری صلاحیت کو استعمال میں لاکر پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے، وفاقی وزیرنے کہاکہ آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری پر پابندی اوور ڈرافٹ کی وجہ سے لگائی گئی۔احسن اقبال نے مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میثاق مدینہ کے اصول کے تحت بنا ہے اور وہ ملکی ترقی اور سلامتی کیلئے کردار ادا کریں، اس موقع پر صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :