سندھ ہائیکورٹ کا ایس ایس پی چوہدری اسد کو اپنے ہی خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرنیکا حکم

منگل 21 جنوری 2014 15:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایس ایس پی چوہدری اسد کو اپنے ہی خلاف اغواء کا مقدمہ آج ہی درج کرنیکا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے پیر آباد کے رہائشی حیدر علی کے اغواء کے مقدمہ کی گزشتہ سماعت پر عدالت نے حکم دیا تھاکہ ایس ایس پی چوہدری اسد ، ایس ایچ اوپیر آباد معیدخان ، پولیس اہلکار محبوب کلہوڑو ، طاہر اور سلطان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کیا جائے ، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ حیدر علی کو تھانا پیر آبادکی پولیس موبائل نمبر ایس پی 7062 میں اہلکاروں نے اٹھایا اور غائب کردیا ۔

عدالتی حکم کے باوجود پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔ عدالت میں طلب کرنے پر چوہدری اسد نے آج ہی مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی کرا ئی جس پر سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :