غداری کیس ، سابق صدر کے وکلاء کہتے ہیں صرف ایک شخص کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے، جسٹس فیصل عرب ، قانون کے مطابق وفاقی حکومت خصوصی عدالت قائم کر سکتی ہے ،کابینہ سے مشاورت کی ضرورت نہیں ،اکرم شیخ ،وزیراعظم اور چیف جسٹس پر تعصب کا الزام لگانا بدقسمتی ہے ، سرکاری پراسیکیوٹر کے دلائل ۔ اپ ڈیٹ
منگل 21 جنوری 2014 17:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس فیصل عرب نے کہاہے کہ سابق صدر کے وکلاء کہتے ہیں صرف ایک شخص کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے جبکہ سرکاری پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق وفاقی حکومت خصوصی عدالت قائم کر سکتی ہے ،کابینہ سے مشاورت کی ضرورت نہیں ،وزیراعظم اور چیف جسٹس پر تعصب کا الزام لگانا بدقسمتی ہے منگل کو آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت نے کی سماعت شروع ہوئی تو سرکاری پراسیکیوٹر نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے وکلاء کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے جواب میں دلائل دیتے ہوئے کہاکہ قانون کے مطابق وفاقی حکومت خصوصی عدالت قائم کر سکتی ہے، سیکرٹری داخلہ وفاق کی نمائندگی کر رہے ہیں، یہ وزیراعظم یا وفاقی کابینہ کا کام نہیں انھوں نے کہا کہ بیس سال تک حکومتیں غداری کے مقدمے میں شکایت درج کرانے کے معاملے پر خاموش رہیں، عدالتی فیصلے کے بعد حکومت نے سیکریٹری داخلہ کو شکایت درج کرانے کا مجاذ افسر نامزد کیا، جس پر جسٹس فیصل عرب نے استفسار کیا کہ کیا سیکرٹری داخلہ سنگین غداری کے مقدمہ کی کارروائی شروع کرانے کا از خود اختیار رکھتا ہے ، کیا سیکرٹری داخلہ ملزم کے پک اینڈ چوز کا بھی اختیار رکھتا ہے، جس پر اکرم شیخ نے جواب دیا کہ سیکرٹری داخلہ کو غداری کے مقدمے کی کارروائی شروع کرنے کا اختیار ہے ، ملزمان کا چناوٴ سیکرٹری داخلہ نہیں کرتا، یہ بات تفتیش پر منحصر ہے، قانون کے مطابق وفاقی حکومت خصوصی عدالت کا قیام کرسکتی ہے، سیکریٹری داخلہ وفاق کی نمائندگی کررہے ہیں، یہ وزیراعظم یا وفاقی کابینہ کا کام نہیں وزیراعظم اور چیف جسٹس پر تعصب کا الزام لگانا بدقسمتی ہے۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.