آل پاکستان انٹریونیورسٹی کبڈی چمپئن شپ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور نے جیت لی

منگل 21 جنوری 2014 19:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) آل پاکستان انٹریونیورسٹی کبڈی چمپئن شپ 2013-14یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور نے جیت لی۔ آل پاکستان انٹریونیورسٹی کبڈی چمپئن شپ2013-14 میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور نے کامیابی حاصل کی۔ چمپئن شپ یونیورسٹی آف بہاولپور میں منعقد کی گئی جس میں ملک بھر سے 9 یونیورسٹیوں نے حصہ لیا۔ فائنل میں یوسی پی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو 28کے مقابلے میں 63پوائنٹس سے شکست دیتے ہوئے چمپئن شپ اپنے نام کی۔

(جاری ہے)

فائنل میچ میں یو سی پی کی طرف محمد قیصر باجوہ ،گل ریزرحمان، علیم سرور، بلال محمد سہیل ، محمد زبیر جٹ، مبشر ڈان، محمد عمران، عدیل اعظم چدھڑ، عمران علی پولا، شہباز حیدر چاندی، وقاص نذیر، محمد عنصر ، مستنصر حسین، ذکاء الدین اور عاقب نذیر نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز سہیل افضل اور پرو ریکٹر یو سی پی ڈاکٹر محمد ظفر الله صاحب نے اس جیت پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :