نئی دہلی کے وزیراعلیٰ نے مطالبے کی منظوری کے بعددھرنا ختم کردیا

منگل 21 جنوری 2014 20:59

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2014ء) بھارت کی راجدھانی پر مبنی ریاست نئی دلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال نے مطالبات کی منظوری کے بعداپنا دھرناختم کرنیکااعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال نے دہلی کے4پولیس اہلکاروں کی معطلی کیلیے دھرنادیاہواتھا،تاہم حکومت نے ان اہل کاروں کو معطل تو نہیں کیا لیکن چاروں پولیس اہلکاروں کوچھٹیوں پربھیج دیاہے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق دہلی کے پولیس اہلکاروں کی معطلی کاوزیراعلیٰ کے پاس اختیارنہیں ہے۔یاد رہے کہ یہ پہلی دفعہ ہے کہ وزیراعلیٰ نے اپنی کابینہ کے ہمراہ دھرنادیا۔

متعلقہ عنوان :