پشاور صرافہ بازار کے آتشزدگی سے متاثرہ دکانداروں کے ذمہ واجب الادا کرائے معاف کر دیئے ہیں، حاجی حبیب الرحمن،دکانوں کی تعمیر کے بعد متاثرین کو دکانیں دینے میں ترجیح دی جائیگی، وزیر زکواة خیبرپختونخوا
منگل 21 جنوری 2014 20:59
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اوقاف،زکواة و مذہبی امور حاجی حبیب الرحمان نے صرافہ بازار پشاور کے آتشزدگی سے متاثرہ دکانداروں کے ذمہ واجب الادا کرایوں کو معاف کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت انکے کاروبار کی بحالی اور ہونے والے نقصانات کی تلافی کی ممکنہ حد تک کوششیں کرے گی۔یہ بات انہوں نے منگل کے روز صرافہ بازار کے دکانداروں کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر سیکرٹری اوقاف یونس جاوید،ایڈمنسٹریٹر اوقاف محمد ارشاد خان،تاجر راہنماحاجی حلیم جان اور جہانگیر غفران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ آتشزدگی کی وجہ معلوم کرنے کے لئے ایک تفصیلی رپورٹ مرتب کریں تاہم انہوں نے کہا کہ جب تک متاثرہ دکاندار اپنی دکانوں کا ملبہ ہٹا نہیں لیتے انکوائری کرنے سے گریز کیا جائے تاکہ وہ اپنا بچا ہوا مال محفوظ طریقے سے ملبے کے ڈھیر سے نکال سکیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل اسٹور منیجر گرفتار
-
کچھ لوگ جعلی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹ کے باعث مسلط ہیں، خالد مقبول
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.