بھکر،نوانی برادران کو دس،دس سال قید ، چھ ،چھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی ،تفصیلی فیصلہ جاری، پولیس نے سزا سنائے جانے کے بعد بغیر ہتھکڑی لگائے میانوالی جیل منتقل کردیا،عدالت میں بھگدڑ کے دوران جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثاء کا لاش خانسر چوک میں رکھ کر احتجاج

منگل 21 جنوری 2014 21:17

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھکر نے نوانی برادران جعلی ڈگری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ،مجموعی طور پر سعید اکبر خان نوانی اور رشید اکبر خان نوانی کو دس،دس سال قید جبکہ چھ ،چھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی عدالت میں ہونیوالی بھگدڑ کے دوران جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثاء کا لاش خانسر چوک میں رکھ کر احتجاج ،جھنگ ڈی آئی خان روڈ بلاک،پولیس نے سزا سنائے جانے کے بعد بغیر ہتھکڑی لگائے میانوالی جیل منتقل کردیاڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھکر غفار جلیل نے جعلی ڈگری کیس میں مسلم لیگ(ن) کے سابق ایم این اے رشید اکبر خان نوانی ،اور ان کے بھائی سابق صوبائی وزیر سعید اکبر خان نوانی کو مجموعی طور پر دس ،دس سال قید جبکہ چھ ،چھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی ہے درج کی گئی ایف آئی آر کی دفعہ 468میں دونوں بھائیوں کو پانچ پانچ سال قید جبکہ پانچ،پانچ لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دفعہ 471میں دو،دو سال سزا ،ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ ،جبکہ عوامی ایکٹ کی دفعہ 82کے تحت دونوں بھائیوں کو تین ،تین سال قید جبکہ دو،دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی ہے عدالت میں شیلنگ ،پتھراؤ اور لاٹھی چارج کے باعث ہونیوالی بھگدڑ میں جاں بحق ہونیوالے مظہر نامی شخص کے ورثاء نے خانسر چوک میں لاش رکھ کر مظاہرہ کیا جس وجہ سے جھنگ ڈی آئی خان روڈ بلاک ہوگئی فیصلہ سنائے جانے کے بعد پولیس نوانی برادران کو بغیر ہتھکڑی لگائے انکی ذاتی گاڑی میں میانوالی جیل منتقل کرنے لے گئی ۔

متعلقہ عنوان :