مذاکرات میں تاخیر حکومت نہیں طالبان قیادت میں تبدیلی کے باعث ہوئی ، وزیر مملکت برائے داخلہ

منگل 21 جنوری 2014 21:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات میں تاخیر حکومت کی وجہ سے نہیں ہوئی بلکہ طالبان قیادت میں تبدیلی اس کی وجہ بنی ۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں اراکین کمیٹی کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے کہا کہ حکومت نے طالبان سے مذاکرات کا عمل شروع کر دیا تھا مگر امریکہ ڈرون حملے میں تحریک طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت سے مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچا جبکہ تاخیر کی وجہ طالبان کی نئی قیادت کے حوالے سے فیصلہ سازی کے باعث ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے حکومت جاری رکھے ہوئے ہے ۔

متعلقہ عنوان :