تحفظ پاکستان آرڈیننس قائمہ کمیٹی سے منظور کروانے کیلئے وزیر اعلی پنجاب اور چوہدری نثار نے دھمکیاں دیں،نبیل گبول کا الزام

منگل 21 جنوری 2014 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی و قائمہ کمیٹی داخلہ نبیل گبول نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور وزیر داخلہ نے مسلم لیگ ن کے کمیٹی اراکین کو فون کرکے دھمکی دی تھی اور مجھے بھی ایس ایم ایس آئے کہ اگر تحفظ پاکستان آرڈیننس 2013آج منظور نہ ہوا تو پنجاب نہیں آنے دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

منگل کو قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس کو قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے منظور کروانے کیلئے وزیر اعلی پنجاب اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اراکین پر دباؤ ڈالا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم تحفظ پاکستان آرڈیننس پر اپنا اختلافی نوٹ دیگی۔