اوگرا عملدرآمد کیس،سپریم کورٹ کی ذمہ داروں کے تعین کیلئے نیب کو ایک دن کی مہلت
بدھ 22 جنوری 2014 11:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) سپریم کورٹ نے اوگرا عملدرآمد کرپشن کیس میں ذمہ اروں کا تعین کرنے کیلئے نیب کو ایک دن کی مہلت دے دی،جسٹس جواد ایس خواجہ کہتے ہیں کہ پہلے معاملہ 82 ارب روپے کا تھا ہوسکتا ہے تحقیقات کے بعد رقم اس سے بھی ذیادہ ہو۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے اوگرا عملدرآمد کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین نیب قمر زمان چودھری عدالت کے رو برو پیش ہوئے اور موقف اخیتار کیا کہ نیب کے پاس صرف اوگرا نہیں بلکہ اور بھی ہائی پروفائل کیسز ہیں۔نیب تمام مقدمات میں تحقیقات کو نیتجہ خیز بنانا چاہتی ہے۔اوگرا کیس میں نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ذمہ داروں کا تعین بھی نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کر لیا جائیگا۔
(جاری ہے)
یہ بات ثابت ہے کہ اوگرا کیس بڑے اسکینڈلز میں سے ایک ہے،کیس پر دن رات کام کر رہا ہوں تاکہ اسے پوری طرح سمجھ سکوں، نیب کے پراسیکوٹر کے کے آغا نے عدالت سے کیس کے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے ایک دن مہلت کی استدعا کی۔
جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دئیے کہ 36 ہفتے گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک یہ نہیں پتہ چل سکا تاخیر کا ذمہ دار کون ہے۔نیب اگر بے بس ہے تو بھی عدالت کو آگاہ کر دیا جائے۔پہلے معاملہ 82 ارب روپے کا تھا،ہو سکتا ہے تحقیقات کے بعد رقم اس سے بھی ذیادہ ہو جائے۔یہ عوام کا پیسہ ہے اس کیس کے ریکارڈ کا جائزہ لیں گے تاکہ ذمہ داران کا پتہ چل سکے۔ہم اس کیس کو منطقی انجام تک پہچانا چاہتے ہیں، نیب حکام راضی ہیں تو رات تک عدالت لگا سکتے ہیں۔پراسیکوٹر نیب کے کے آغا نے کیس کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کیلئے ایک دن مہلت کی استدعا کی جو منظور کر لی گئی۔ کیس کی سماعت کل ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.