پاکستان میں دل کے نقص کیساتھ پیدا ہونیوالے بچوں کی تعداد سب سے زیادہ
بدھ 22 جنوری 2014 11:54
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) پاکستان میں دل کے نقص کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے،پاکستان میں ہر سال کئی بچے دل میں نقص لیے پیدا ہو رہے ہیں۔ایسے 80 فیصد بچوں کے دل میں سوراخ اور باقی کے دل کے والو میں نقص ہوتا ہے۔ د ل میں سوراخ والے بچے کو سانس لینے میں دشعواری ہوتی ہے ہاتھ پاؤں نیلے پڑجاتے اور بھوک نہیں لگتی۔ طبی ماہرین خاندان میں شادیوں کا اس مرض کا اہم سبب قرار دیتے ہیں۔
(جاری ہے)
قومی ادارہ برائے امراض قلب کے مطابق جو بچے دل کے امراض میں مبتلا ہوتے ہیں ان پر نزلہ، زکام، ڈائریا، نمونیہ جیسی موسمی بیماریاں جلد حملہ آور ہو تی ہیں کیو نکہ ایسے بچوں میں قوت مدافعت بہت کم ہو تی ہے۔ محکمہ صحت کے اعداوشمار کے مطابق ہر سال پاکستان میں ایک ہزار بچوں میں سے اوسط 11 بچے دل میں نقص کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق امراض قلب میں مبتلا بچوں کا علاج ادویات کے ذریعے کیا جا تا ہے تاہم بڑی تعداد میں مریضوں کو آپریشن تجویز کیا جا تا ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں امراض قلب میں مبتلا بچوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جا ئے تو کئی بچوں کی زندگیا ں بچائی جا سکتی ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.