مسلم لیگ( ن) عوامی حقوق کی بازیابی کے لئے اپنے سفر جاری رکھے گی ‘چوہدری امجد صدیق

بدھ 22 جنوری 2014 12:44

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری امجد صدیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) عوامی حقوق کی بازیابی کے لئے اپنے سفر جاری رکھے گی قائد پاکستان میاں نواز شریف انشاء اللہ جلد ملکی مسائل پر قابو میں کامیاب ہو جائیں گے اور ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن میرپور چوہدری محمد سعید کی قیادت میں متحد ومنظم ہے اور عوامی حقوق کی بہتری کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے۔ ملک میں جاری حالیہ دہشتگردی کی لہر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مٹھی بھردہشتگرد وں نے ملکی امن وسلامتی کو تہہ وبالا کر کے رکھ دیا ہے دہشتگردی کسی بھی مذہب میں جائز نہیں اور دہشتگرد عناصر کا دین اسلام سے دور دور کا کوئی تعلق نہ ہے عوام دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔