غزہ ، پٹی میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی
بدھ 22 جنوری 2014 12:47
غزہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ حماس نے فلسطینی سرحد پر مزید اسرائیلی فوجیوں کی تعیناتی کو مسترد کردیا۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے زیر انتظام غزہ کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں اسلامی جہاد کے دو ارکان شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج نے الزام لگایا کہ سابق وزیراعظم ایریل شیرون کی آخری رسومات کے موقع پر غزہ سے اسرائیل میں راکٹ فائر کئے گئے جس کی وجہ سے 20 سے زائد بلغارین امدادی کارکنوں کو واپس جانا پڑا۔
اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں اسلامی جہاد کے کارکنوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تنظیم کے دو ارکان شہید ہوگئے۔ دوسری جانب حماس نے گذشتہ روز منظر عام پر آنے والی اس رپورٹ کو مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل اور فلسطین کی سرحد پر مزید اسرائیلی فوجی تعینات کئے جائیں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.