کراچی‘ دہشتگردوں کے لیے دہشت کی علامت بننے والے پولیس اہلکاروں کا تحفظ بھی خواب بن گیا
بدھ 22 جنوری 2014 14:08
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) شہر قائد میں دہشتگردوں کے لیے دہشت کی علامت بننے والے پولیس اہلکاروں کا تحفظ بھی خواب بن گیا۔ رواں سال کے پہلے 22دنوں کے دوران ایس ایس پی سے لے کر سپاہی تک ہر عہدے کا اہلکار قاتلوں کا نشانہ بناہے، رواں ماہ کے 22 روز میں 18 پولیس اہلکار شہید کردیئے گئے۔ شہر قائد کے باسی امن کو ترس رہے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا امن مشن تیسرے مرحلے میں داخل ہونے کو ہے، وہیں دہشتگردوں نے ابتدائی دو عشروں میں اٹھارہ پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا ہے۔
سال کا سب سے پہلا واقعہ 4 جنوری کو پیش آیا جس میں 3 پولیس اہلکار گولیوں کا نشانہ بنے۔اورنگی ٹاؤن میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل لال علی اور یونس جاں بحق ہوئے۔(جاری ہے)
سچل میں پولیس اہلکار زاہد خان شہید کردیا گیا۔پانچ جنوری کو مدینہ کالونی میں دکان پر فائرنگ اور کریکر حملے میں پولیس اہلکار عبدالرحیم اور محمد خان کوابدی نیند سلا دیا گیا۔
سات جنوری کو شاہ لطیف ٹاون میں پولیس اہلکارعبدالخالق نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بنا۔ نو جنوری کو دہشتگردوں نے کراچی پولیس کی کمر توڑ دی، اور ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کو دو محافظوں کامران اور عرفان سمیت شہید کردیا گیا۔ تیرہ جنوری کو اورنگی ٹاون میں پولیس انسپکٹر ملک اقبال کو نشانہ بنایا گیا۔ پندرہ جنوری کو سہراب گوٹھ میں سب انسپکٹر اللہ دتا اور اے ایس آئی ولی محمد جاں بحق ہوئے۔ سولہ جنوری کو شفیق موڑ پر ہیڈ کانسٹیبل جاوید اور سپاہی آصف سے جینے کا حق چھین لیا گیا۔ انیس جنوری کو ایم اے جناح روڈ پر پولیس کانسٹیبل محمد نعمان اندھی گولی کا نشانہ بنا۔ بیس جنوری کو چکرا گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی کامران شاہ شہید ہو گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ماسکو مشرقی یورپ میں امریکی اتحادی ریاستوں کے ساتھ تصادم کا خواہاں نہیں ہے. روسی صدر
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر امریکا کی جانب سے اظہار تشویش کرنے پر بھارت نے امریکی سفارت کار کو طلب کرلیا
-
خطے کے 9 ممالک کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 10 اعشاریہ98 فیصد بڑھ گیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پشاور پہنچ گئے، امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دیدی
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپے99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
قرآن نذر آتش کرنے والا عراقی سویڈن کے رویے سے مایوس
-
وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے پاکستان سافٹویئر ہاوسز ایسوسی ایشن کے اعلی سطح وفد کی ملاقات
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دیدی
-
سوشل میڈیا پر سب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں ہیں، وفاقی وزیراطلاعات
-
پاکستان دہشت گردوں، سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پرعزم ہے، دفترخارجہ
-
یحیی السنورجہاں بھی ہے، ہم زندہ یا مردہ اس تک پہنچیں گے،اسرائیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.