چین کو 40 لاکھ ڈالر کا چاول برآمد کرنے کے آرڈر موصول
بدھ 22 جنوری 2014 15:23
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) رواں مالی سال چین کو چالیس لاکھ ڈالر کا چاول برآمد کرنے کے آرڈرز موصول ہوگئے، رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بڑے آرڈرز ملنے کی امید ہے۔
(جاری ہے)
رائس ایکسپورٹرز ایسویسی ایشن آف پاکستان کے نائب چیئرمین نے کہا ہے کہ دورہ چین کے دوران حکام سے ملاقات مثبت رہی، چینی صارفین نے باسمتی چاول خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور ابتدائی طور پر دس لاکھ ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز ملے ہیں۔
اور مستقبل میں بڑے آرڈرز ملنے کی امید ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ مالی سال چاول کی برآمد پانچ لاکھ ٹن تھی، امید ہے کہ رواں سال برآمدی حجم دس لاکھ ٹن تک پہنچ جائے گا۔ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ چین کے لئے چاول کی برامد فروری کے دوسرے ہفتے سے شروع ہو جائے گی۔مزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.