آر اے بازار راول پنڈی میں بم دھماکا کرنے والے خودکش حملہ آور کی شناخت ممکن ہے ، تحقیقاتی ٹیم

بدھ 22 جنوری 2014 15:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) تحقیقاتی ٹیم نے کہا ہے کہ آر اے بازار راول پنڈی میں بم دھماکا کرنے والے خودکش حملہ آور کی شناخت ممکن ہے، تحقیقاتی ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کا چہرہ حاصل ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

خودکش حملہ کے بعد تحقیقاتی ٹیم نے حملہ آور کے سر کے مختلف اعضاء جمع کیے تھے یہ اعضاء خاصی مخدوش حالت میں تھے، تاہم اب ماہرین نے بتایا کہ سرجری کے ذریعے چہرہ بنالیا جائیگا،چہرہ کی تیاری کے بعد تفتیش میں اہم پیش رفت ہوسکے گی۔

دوسری جانب آر اے بازار کے اس حساس علاقہ کے اطراف میں کوئی بھی سی سی ٹی وی کیمرہ موجود نہیں تھاجس سے دھماکا سے متعلق کوئی بھی فوٹیج تحقیقاتی ٹیم کو نہیں مل سکی، ذرائع کے مطابق ٹیم مختلف پہلووٴں پر کام کررہی ہے، امکان ہے کہ جلد اہم پیش رفت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :