راولپنڈی میں دہشت گردی کے پیش نظر اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی پر مامور تمام پولیس اہلکاروں کوتبدیل کرنے کا فیصلہ

بدھ 22 جنوری 2014 15:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) راولپنڈی میں دہشت گردی کے پیش نظر اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی پر مامور تمام پولیس اہلکاروں کوتبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیاآر اے بازار خودکش حملہ آور کے چہرے کی سرجری مکمل کرلی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نئی نفری تعینات کئے جانے کا امکان ہے ،ایس ایس پی آپریشن میاں مقبول نے بتایا کہ آراے بازار خود کش حملہ آور کے چہرے کی سرجری مکمل کرلی گئی ہے ،خاکہ تیار کیا جارہا ہے۔ تحقیقات کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد لی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :