امن کاقیام اورسیاسی استحکام ہماری ترجیحات کاحصہ ہیں، کامران مائیکل

بدھ 22 جنوری 2014 17:26

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ ہرتاریک رات کے بعدروشن سویرا ہمارامنتظرہوتا ہے۔عنقریب دہشت گردی کاگہرااندھیراچھٹ جائے گا،ہزاروں شہادتوں کے باوجودغیورپاکستانیوں کاعزم واستقلال کوہ ہمالیہ سے زیادہ مضبوط اوربلندہے ۔وزیراعظم میاں نوازشریف بدامنی کی آگ بجھانے اور امن کی شمع جلانے میں ضرورکامیاب ہوں گے۔

پاکستان میں امن کاقیام اورسیاسی ومعاشی استحکام ہماری ترجیحات کاحصہ ہیں۔یہ بلیم گیم اورآپس میں الجھنے کاوقت نہیں ہے،خدارااپوزیشن قیادت ہوش کے ناخن لے اورخوامخواہ کی محاذآرائی ترک کردے۔دہشت گردی کے سدباب کیلئے ہماری نیک نیت اورمنتخب قیادت کی دوررس اصلاحات اوران کے ثمرات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزید کہا کہ عمران خان خیبرپختونخواہ حکومت کی ناکامیوں کاملبہ وفاقی حکومت پرگرانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

کے پی کے کی صوبائی حکومت نے9ماہ میں دہشت گردی کے سدباب کیلئے کوئی ٹھوس ایکشن نہیں لیا ۔انہوں نے کہا کہ نیٹوسپلائی روکنے اوراس پرسیاست چمکانے والے اپنے صوبہ میں دندناتے شدت پسندوں کاگھیراؤکیوں نہیں کرتے ۔ عوام نے وزیراعظم میاں نوازشریف کوکسی اناڑی کی خواہشات پوری کرنے کیلئے اقتدارنہیں دیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کوجس معاملے کاادراک نہیں وہ بغیرسوچے سمجھے اس پررائے کیوں دیتے ہیں۔ عمران خان کوصرف \'\'سرکار\'\'میں دلچسپی ہے ،انہیں پاکستان کے قومی مفادات اورپاکستانیوں کے مستقبل سے کوئی سروکار نہیں ۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ صوبہ میں پی ٹی آئی کاتجربہ ناکام ہوگیا ،عمران خان وزیراعظم بننے کاخواب دیکھناچھوڑدیں۔