ایشین کرنسی مارکیٹ میں ین کی شرح تبادلہ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا

بدھ 22 جنوری 2014 17:32

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) ایشین کرنسی مارکیٹ میں ین کی شرح تبادلہ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا ۔ٹوکیو مارکیٹ میں ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ منگل کی 104.32 ین فی ڈالر سے کم ہوکر 104.28 ین فی ڈالر ہوگئی ،مقامی کرنسی کے مقابل یورو کی شرح تبادلہ منگل کی 141.46 ین فی یورو سے بڑھ کر 141.50 ین فی یورو رہی تاہم ڈالر کی یورو کے مقابلے میں شرح تبادلہ گزشتہ روز کی 1.3559 ڈالر فی یورو کے بجائے مزید کم ہوکر 1.3564 ڈالر فی یورو کی سطح پر آگئی۔

(جاری ہے)

ادھر سرمایہ کاروں کی جانب سے بینک آف جاپان کے دوروزہ اجلاس کے باعث کرنسی مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں محتاط رہیں جس کی وجہ رپورٹ کا انتظار ہے۔