رواں سال ایک لاکھ 43 ہزار پاکستانی حج کی سعادت حاصل کرینگے ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ،عازمین کے قیام کی مدت 40 دن ہی ہوگی،رواں سال بھی عازمین کو ہرممکن سہولیات فراہم کریں گے ، وزیر مذہبی امور

بدھ 22 جنوری 2014 20:31

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2014 کا معاہدہ طے پاگیا، معاہدے کے تحت رواں سال ایک لاکھ 43 ہزار پاکستانی حج کی سعادت حاصل کرینگے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیرمذہبی امورسردارمحمد یوسف جبکہ سعودی عرب کے وزیرحج ڈاکٹربندرالحجارنے جدہ میں معاہدے پر دستخط کیے ۔ وزیر مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین کے قیام کی مدت 40 دن ہی ہوگی،اس سال بھی عازمین کو ہرممکن سہولیات فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عازمین حج کی تعداد سمیت انتظامات کی منظوری کابینہ دے گی۔

متعلقہ عنوان :