چمن میں ضلعی کمپلیکس کے باہر سائیکل پر نصب بم کوناکارہ بنادیاگیا،پولیس اورسیکورٹی فورسز نے علاقہ میں مشتبہ افرادکی تلاش شروع کردی

بدھ 22 جنوری 2014 20:48

چمن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) چمن میں ضلعی کمپلیکس کے باہر سائیکل پر نصب بم کوناکارہ بنادیاگیابم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ضلعی کمپلیکس کے باہر بم سائیکل پر رکھے گھی کے ڈبے میں موجود تھا جس کا وزن پانچ سے سات کلو گرام تھا۔

(جاری ہے)

بم کی موجودگی پر آس پاس کا علاقہ خالی کرایاگیا جس کے بعد اسے ناکارہ بنانے کے دوران زورداردھماکا ہوا جس کی آواز دورتک سنی دی ۔پولیس اورسیکورٹی فورسز نے علاقہ میں مشتبہ افرادکی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :