طالبان کے مطالبات جائز ہیں تو مانے جائیں ورنہ ان کیخلاف سب کھڑے ہوں گے ، مولانا عبد العزیز ، پرویز مشرف ایک چھوٹے سے مقدمے سے پریشان ہو گئے ہیں، طاقتور ہیں اسی لیے ہاتھ نہیں ڈالا جا رہا ہے ، میڈیا سے گفتگو

بدھ 22 جنوری 2014 20:52

مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے کہا ہے کہ اگرطالبان کے مطالبات جائز ہیں تو مانے جائیں ورنہ ان کے خلاف سب کھڑے ہوں گے۔

(جاری ہے)

مظفرگڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالعزیز نے کہاکہ پورا ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے شریعت کا نظام لانا ہو گا اورطالبان سے بامقصد مذاکرات کیلئے علماء کرام کی کمیٹی بنائی جائے اگر طالبان کے مطالبات جائز ہیں تو انہیں ضرور تسلیم کرنا چائیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف ایک چھوٹے سے مقدمے سے پریشان ہو گئے ہیں، وہ طاقتور ہیں اسی لیے ان پر ہاتھ نہیں ڈالا جا رہا۔

متعلقہ عنوان :