امریکا،یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو طالب علم ہلاک،پرڈیو یونیورسٹی کے کلاس روم میں گھس کر مسلح شخص کی فائرنگ،فرارہونے میں کامیاب ہوگیا

بدھ 22 جنوری 2014 20:56

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) امریکی ریاست انڈیانا کی پرڈیو یونیورسٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں دوافرادہلاک ہوگئے ، فائرنگ کے بعد یونیورسٹی کو خالی کرا لیا گیا جبکہ مسلح شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ،امریکی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز امریکی ریاست انڈیانا کی پرڈیو یونیورسٹی کے کلاس روم میں گھس کر ایک مسلح شخص نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرے شدید زخمی کو اسپتال لے جایاگیا لیکن وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی دم توڑ گیا ، فائرنگ کے بعد یونیورسٹی کو خالی کرا لیا گیا جبکہ مسلح شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ کی واردات معلوم ہوتا ہے، البتہ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :