23 جنوری 2014 کو حلقہ پی کے50- ہری پور کے ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے سیکورٹی کے انتظامات کرلئے ہیں،کمشنرہزارہ

بدھ 22 جنوری 2014 21:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء)کمشنر ہزارہ عابد علی خان نے کہا ہے کہ 23 جنوری 2014 کو حلقہ پی کے50- ہری پور کے ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے فول پروف (foolproof ) انتظامات کر لئے ہیں زیادہ احساس پولنگ سٹیشنوں پر پولیس کے اضافی دستے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جبکہ 23 جنوری کو ضلع ہری پور میں تعطیل ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج حلقہ پی کے50- کے ضمنی انتخاب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر موجود عملہ اور عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈی آئی جی زاور ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ مختلف پولنگ سٹیشن دیکھے ڈی آئی جی ہزارہ اختر حیات گنڈا پور نے کمشنر کو پولیس کی جانب سے کئے گئے حفاظتی انتظامات کی تفصیلات بتائیں ۔انہوں نے بتایا کہ حلقہ پی کے50- میں سے 23 پولنگ سٹیشن زیادہ احساس 80 احساس اور 13 نارمل ہیں جن پر پرامن انتخاب کے انعقاد کے لئے مطلوبہ حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔کمشنر نے ان انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ غیر جانبدار،شفاف اور پر امن انتخاب کے انعقاد کے لئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں تا کہ عوام بلا خوف و جھجک اپنے ووٹ کا استعمال کر سکیں۔