شمالی وزیر ستان میں بے گناہ افراد کی ہلاکتیں اور عام شہریوں کی نقل مکانی پر تشویش ہے ،مولانا فضل الرحمان،آپریشن کے نام پر آبادی میں دہشت گردوں کے خلاف ہوائی جہازوں کا استعمال کیا جارہا ہے جس سے جنگ بڑھے گی،ہم اتحادی کے حیثیت سے مذاکرات کو ہی حتمی حل سمجھتے ہیں،سربراہ جے یوآئی

بدھ 22 جنوری 2014 21:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شمالی وزیر ستان میں حالیہ کارروائی میں بے گناہ افراد کی ہلاکتوں اور عام شہریوں کی نقل مکانی کے حوالے سے رپورٹس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن کے نام پر آبادی میں دہشت گردوں کے خلاف ہوائی جہازوں کا استعمال کیا جارہا ہے جس سے جنگ بڑھے گی ۔

ترجمان جان اچکزئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کس طرح یہ فیصلہ کیا جاتا ہے کہ کو ن شہری اور کون دہشت گرد ہے ۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے عام لوگوں کو سزا دی جارہی ہے ۔حتٰکہ فاٹا کے عوام کو ہر طرف سے سینڈوچ بنایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ بمباری اور شیلنگ سے غیر تناسبی ردعمل صرف فاٹا میں دکھایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں ے مذید کہاکہ سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کر نے یا حملوں کی صورت میں جواب دینے کے حق پر سوال نہیں اٹھارہے کیونکہ جنگ بندی نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ کارروائیوں کے نام پر عام آبادی کو نشانہ بنانا قابل قبول نہیں ۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام آپریشن کے حق میں نہیں اور نہ ہی وہ اس کی حمایت کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی سمجھتی ہے کہ مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے نہ کہ آپریشن کرنے میں ۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم اتحادی کے حیثیت سے مذاکرات کو ہی حتمی حل سمجھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :