وزیراعلی خیبرپختونخوا کی چارسدہ دھماکے کی شدیدمذمت،متاثرین کیلئے معاوضے کااعلان،6چھ پولیس اہلکاروں کیلئے فی کس 30لاکھ روپے، زخمیوں کیلئے ایک ایک لاکھ روپے ،جاں بحق طالبعلم کیلئے 5لاکھ روپے،زخمی شہریوں کیلئے دو دو لاکھ روپے امداد کا اعلان

بدھ 22 جنوری 2014 21:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے سرڈھیری بازار چارسدہ میں پولیس وین پر بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین کیلئے معاوضے کا اعلان کیا ہے انہوں نے دہشت گردی کے اس المناک واقعہ میں شہید چھ پولیس اہلکاروں کیلئے فی کس تیس لاکھ روپے، زخمیوں کیلئے ایک ایک لاکھ روپے جبکہ جاں بحق طالبعلم کیلئے پانچ لاکھ روپے اور زخمی شہریوں کیلئے دو دو لاکھ روپے کا اعلان کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو اسکی فوری ادائیگی کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی ہے اسی طرح انہوں نے شہید پولیس جوانوں کے ورثاء کو انکی ملازمت کی مدت تک پوری تنخواہ کی ادائیگی، بچوں کی مفت تعلیم اور خاندان کے ایک ایک فرد کو تعلیم کے مطابق فوری روزگار دینے کی ہدایت بھی کی ہے اور کہا کہ صوبائی حکومت کے شہید پیکج کے تحت یہ معمولی رقم قیمتی انسانی زندگی کا نعم البدل نہیں ہو سکتی مگر یہ حکومت اور عوام کی طرف سے انکے دکھ میں شرکت اور مالی مشکلات بانٹنے کی کوشش ہے قبل ازیں وزیراعلیٰ نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں ڈویژنل وضلعی انتظامیہ و پولیس کے علاوہ وزیرصحت شوکت یوسفزئی اور علاقہ کے عوامی نمائندوں سے رابطہ کرکے انہیں فوری جائے حادثہ اور ہسپتال پہنچنے اور امدادی کام ذاتی نگرانی میں انجام دینے کی ہدایت کی وزیراعلیٰ نے شہریوں کیلئے قربانی دینے اور جان ہتھیلی پر رکھ کر فرض پورا کرنے پر شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت اور خیبر پختونخوا کی پولیس فورس کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ آج ہم جس مشکل صورتحال سے دوچار ہیں پولیس عوام اور حکومت کے شانہ بشانہ کردار ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ پولیس اور فورسز پر حملے کا مطلب عوام کوعدم تحفظ کاشکاربناناہے جس کی کوئی بھی حکومت اورقوم اجازت نہیں دے گی وزیراعلیٰ نے واقعہ میں شہیدجوانوں اورشہریوں کے درجات کی بلندی اورزخمیوں کی جلدصحت یابی کی دعاکی انہوں نے اس بات پر افسوس کااظہارکیاکہ انہوں نے وفاق کی دوہرے پن کی پالیسی پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہاکہ جب تک ہم اصل دشمنوں کونہیں پہچانیں گے اورایکشن پرمبنی سیاسی وسفارتی اقدامات نہیں کریں گے دہشتگردی ختم نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :