پنجاب میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران کو ئی نا خوشگوار واقع پیش نہیں آیا ،بھرپور سیکورٹی فراہم کی جائیگی‘ مشیر صحت ،وزیر اعلی کے حکم پر چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کو سیکورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے ،پولیو ورکرز کی حوصلہ افزائی کے لئے میں خود فیلڈ میں نکلا ہوں ، 2014 پولیو سے فری پنجاب کا سال ہو گا ‘خواجہ سلمان رفیق

بدھ 22 جنوری 2014 21:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پولیو ورکرز کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے نا صرف ملک بلکہ اپنے بچوں کے بھی دشمن ہیں اور اگر پولیو کے قطرے بچوں کو نہ پلائے جائیں تو یہ وائرس کسی بھی بچے کو ساری عمر کے لئے معذور بنا سکتا ہے - انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پولیس الرٹ رہی اورکوئی غیر معمولی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا اور ٹیموں نے بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ حاصل کر لیا ہے - انہوں نے کہا کہ 23 جنوری کیچ اپ ڈے ہو گا جس کے دوران مسنگ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے- انہو ں نے ان خیالات کا اظہار علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقہ نجف کالونی امام بار گاہ بازار کے علاقے میں انسداد پولیو مہم کے تیسرے دن بچوں کو ویکیسئن کے قطرے پلانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا - انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسیئن کے بارے من گھڑت قسم کی افواہیں وہ عناصر پھیلا رہے ہیں جو حقائق سے بالکل بے خبر ہیں - خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ہر پولیو مہم کے دوران حساس علاقوں اور جہاں ضرورت پڑی پولیو ورکرز کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی - اس سلسلہ میں وزیر اعلی محمد شہباز شریف کے حکم پر چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈی سی او اور ڈی پی او کو واضح ہدایات جاری کر دی ہیں - ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ورکرز کی حوصلہ افزائی کے لئے وہ خود فیلڈ میں نکلے ہیں - انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے کے لئے عوام ، حکومت اور ادارے سب مل کر سینہ سپر ہیں - انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے پشاور کو پولیو کا گڑھ قرار دے چکے ہیں اس لئے پنجاب آنے والے راستوں پر بچوں کو پولیو ویکسیئن کے قطرے پلانے کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں - ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیو مہم ناکام نہیں ہو گی بلکہ دہشت گرد اپنے عزائم میں ناکام ہوں گے - خواجہ سلمان رفیق نے دہشت گردوں کے ہاتھوں کراچی میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی جان ہتھیلی پہ رکھ کر پولیو مہم کو قومی مشن سمجھ کر اس میں حصہ لینے والے خراج تحسین کے مستحق ہیں - انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیو کے خلاف مہم جاری رہے گی اور انشا ء اللہ 2014 ء پولیو فری پنجاب کا سال ثابت ہو گا -

متعلقہ عنوان :