صوبے میں امن کاقیام حکومت کی اولین ترجیح ہے،سراج الحق، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ایوان کو متحدہوکرایک ہوناپڑیگا ،اسمبلی اجلاس میں ا ظہارخیال

بدھ 22 جنوری 2014 21:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) خیبرپختونخوا کے سینئروزیرخزانہ سراج الحق نے کہاہے کہ صوبہ اور ملک میں بدامنی اوردہشت گردی کے واقعات گزشتہ چھ سات سالوں کا تسلسل ہے جس میں47ہزارشہداء نے جانوں کے نذرانے پیش کئے صوبے میں امن کاقیام حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے حزب اقتدار اور حزب اختلاف دونوں نے مل کر امن قائم کرناہے ۔

وہ بدھ کے روز امتیاز شاہد کے زیرصدارت صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈرسرداربابک کے دہشت گردی اور شہداء سے متعلق سوال کاجواب دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

سیئنروزیرسراج الحق نے کہاکہ دہشت گردی گزشتہ حکومت کی غلط پالیسیوں کانتیجہ ہے صوبائی وزیر نے کہاکہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ایوان کو متحدہوکرایک ہوناپڑیگا اوران کی خواہش ہے ایوان میں موجود تمام جماعتوں کے قائدین کی اس حوالے سے ایک مشترکہ کمیٹی بھی بنائی جائے صوبائی وزیر نے کہاکہ پشاور کے اطراف میں قبائلی علاقہ جات ہیں جن کا کنٹرول وفاق کے زیرانتظام ہے بنوں ور ڈیرہ جیل کے حملہ آوروں کا تعلق بھی قبائلی علاقوں سے تھا سراج الحق نے کہاکہ جہان جہان دہشت گردی کے واقعات میں ملزمان کی نشاندہی ہوئی ان کے خلاف کارروائی کی گئی اور مقدمات درج کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :