بھاری نقصان میں چلنے والے سرکاری اداروں کی شفاف نجکاری کی جائیگی ، ملازمین کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا ،اسحاق ڈار

بدھ 22 جنوری 2014 21:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ بھاری نقصان میں چلنے والے سرکاری اداروں کی شفاف نجکاری کی جائے گی اور تجکاری کے عمل میں ملازمین کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ بدھ کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اسلام آباد میں ایک اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں نجکاری کمیشن کے حکام حکومت کے نجکاری پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے کہا کہ بھاری نقصان میں چلنے والے سرکاری اداروں کی شفاف نجکاری کی جائے گی اور نجکاری کے عمل میں ملازمین کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان کو کیپٹل مارکیٹ میں موجودہ تیزی سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اسٹرٹیجک پلاننگ کمیشن کے ارکان نے ملاقات بھی کی ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ قومی سلامتی کے منصوبوں کو فنڈز کی فراہمی اولیں ترجیح ہے۔ وزیر خزانہ کو بتایا گیا کہ منصوبوں کی راہ میں موثر محکمانہ روابط کی کمی اور دیگر مسائل کا سامنا ہے۔ وزیر خزانہ نے قواعد و ضوابط سے متعلق مسائل حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹرٹیجک منصوبوں کو فنڈز کا بر وقت اجرا ء یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :