کوہاٹ، کشمیر رجمنٹ کے گیارہ کمانڈوز اور دو حساس اداروں کے اہلکارلاپتہ

جمعرات 23 جنوری 2014 12:14

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) پشاور اور نوشہرہ کے درمیان کشمیر رجمنٹ کے گیارہ کمانڈوز اور دو حساس اداروں کے اہلکار لاپتہ ہو گئے ہیں سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کشمیر رجمنٹ کے کمانڈوز سول گاڑی میں ٹریننگ کیمپ کوہاٹ جا رہے تھے کہ راستے میں لاپتہ ہوگئے ہیں، لاپتہ ہونیوالے میں گیارہ کا تعلق کشمیر رجمنٹ جبکہ دواہلکاروں کاتعلق حساس اداروں ہے پولیس نے واقع کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے کالعدم تحریک طالبان کے آٹھ افراد کو بھی ہلاک کر دیا ہے ۔