نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میک کولم کا بھارت کے خلاف دوسرے میچ میں کامیابی پر خوشی کا اظہار

جمعرات 23 جنوری 2014 13:16

ولنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میک کولم نے بھارت کے خلاف دوسرے میچ میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جیت ٹیم کی اجتماعی کوششوں کانتیجہ ہے جبکہ بھارتی قائد مہندرا سنگھ دھونی نے شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ متواتر ناکامیوں کے ذمہ دار اوپنر بلے باز ہیں ، ون ڈے ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم ہونے پر پوری ٹیم کو افسوس ہے۔

میڈیا سے بات چیت میں میک کولم نے کہاکہ بھارت کیخلاف سیریز کے پہلے دو میچوں میں کھلاڑیوں نیجو کارکردگی دکھائی وہ قابل ستائش ہے، میری خواہش ہے کہ سیریز کا تیسرا میچ فیصلہ کن ثابت ہو اور اس مقصد کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کین ولیم سن اور روز ٹیلر کی جارحانہ بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سیریز کے اگلے میچوں میں بھی مجھے کھلاڑیوں سے اسی کارکردگی کی توقع ہے، کورے اینڈرسن کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی ہمارے لئے پلس پوائنٹ ہے، امید ہے وہ ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔

دوسری جانب دھونی نے کہا کہ دوسرا ون ڈے ہارنے سے پہلی پوزیشن گنوانا زیادہ تکلیف دہ بات ہے، سیریز جیت کر اپنی کھوئی ہوئی پوزیشن دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ بڑی اوپننگ شراکت قائم نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں مڈل آرڈر کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑتاہے،روہت شرما اور شیکھر دھون کو پہلے سے زیادہ ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :