نریندرمودی جیت گئے توچائے بھارت کا قومی مشروب ہوسکتاہے ،برطانوی میڈیا

جمعرات 23 جنوری 2014 13:18

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) برطانوی میڈیانے کہاہے کہ اگر بی جے پی کے بطوروزیراعظم نامزد امیدوارنریندرمودی جیت گئے تو چائے کو بھارت کو قومی مشروب کادرجہ قراردیا جاسکتا ہے ،برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اب بس انتظار یہ ہے کہ چائے بنانے والی کوئی بڑی کمپنی الیکشن سپانسر کرنے کے لیے آگے آئے کیونکہ نریندر مودی وزیر اعظم بنے تو چائے کو قومی مشروب کا مرتبہ ملنا طے ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق نریندرمودی خودکئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ وہ چائے فروش کے بیٹے ہیں اوربچپن میں وہ چائے بیچتے رہے ہیں،اس لیے ان اس میں کوئی عارمحسوس نہیں ہوتی کہ کوئی انہیں کہہ کہ میں چائے فروش ہوں،رپورٹ کے مطابق بھارت کی بڑی چائے کمپنیوں کوآگے آنے کا اس سے بہترین موقع ابھی تک نہیں مل سکتاکیونکہ یہ بہترین وقت ہے کہ بھارت میں چائے کو قومی مشروب کا درجہ ملنے والا ہے۔

متعلقہ عنوان :