امریکی فوجی حکام نے 2014 کے بعد افغانستان میں دس ہزار امریکی فوجی رکھنے کی تجویز دیدی

جمعرات 23 جنوری 2014 13:20

واشنگٹن /کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) امریکی فوجی حکام نے 2014 کے بعد افغانستان میں دس ہزار امریکی فوجی رکھنے کی تجویز دے دی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی دفاعی حکام نے دس ہزار فوج افغانستان میں رکھنے کی تجویز دی ہے جسے محکمہ خارجہ اور خفیہ اداروں کی حمایت بھی حاصل ہے۔ دوسری جانب وال اسٹریٹ جرنل کیمطابق جنرل جوزف ڈنفورڈ کا کہنا ہے کیا دس ہزار فوجی افغانستان میں رکھے جائیں یا پھر تمام فوجیوں کو بلا لیا جائے۔ میڈیا کے مطابق وائٹ ہاوٴس کے سینئر عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :