سگریٹ نوشی سے انسان پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہو سکتا ہے ، امریکی ادارہ صحت

جمعرات 23 جنوری 2014 13:21

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) امریکہ میں صحت عامہ سے متعلق ترجمان سرجن جنرل نے کہا ہے کہ ایک نئی رپورٹ متنبہ کرتی ہے کہ سگریٹ نوشی سے اس سے کئی زیادہ عوارض لاحق ہو سکتے ہیں جتنا کہ ماضی میں بتائے گئے ہیں۔ سرجن جنرل کی رپورٹ کو 50 ویں سالگرہ کے بعد جاری کیا گیا جس میں پہلی مرتبہ اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ سگریٹ نوشی سے انسان پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہو سکتا ہے۔

نئی رپورٹ کے مطابق سگریٹ نوشی نہ صرف پھیپھڑوں کیلئے نقصان دہ ہوتی ہے بلکہ اس سے ذیابیطیس، جوڑوں کی سوزش وغیرہ جیسے دیگر بہت سے مسائل بھی درپیش آ سکتے ہیں۔1964ء میں جب پہلی مرتبہ امریکہ میں یہ اعلان کہ سگریٹ نوشی پھیپھڑوں کے کینسر کا باعث ہو سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق سگریٹ نوشی سے گذشتہ 50 برسوں میں تقریباً 20 ملین امریکی موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف ماہرین متنبہ کرتے ہیں کہ اگر سگریٹ نوشی اسی رفتار سے جاری رہی جیسا کہ ابھی ہے تو آنے والے دنوں میں سگریٹ نوشی کے باعث 5.6 ملین بچے بھی موت کے منہ میں جا سکتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکہ اور دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہونے والی ای سگریٹ کے ممکنہ نتائج کے بارے میں کچھ بھی کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا۔ بہت سے لوگ سگریٹ نوشی سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ای سگریٹ استعمال کر رہے ہیں۔ گو کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ای سگریٹ بھی انسانی صحت کے لیے خطرناک ہے۔