اسلام آباد ٹینس کلب لیگ کا چوتھامرحلہ کل سے شروع ہوگا

جمعرات 23 جنوری 2014 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد ٹینس کلب لیگ کا چوتھا مرحلہ جمعہ سے اسلام آباد کے چار مختلف کورٹس میں شروع ہو گا ہے ۔

(جاری ہے)

لیگ کے کوآرڈینیٹر فضل سبحان نے بتایا کہ لیگ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں نیوی کلب ،آئی ٹی سی کلب، پولیس لائن کلب ، گن کلب ، پی اے ایف کلب، مارگلہ کلب، اسلام آباد کلب اور سخ چین کلب شامل ہیں ان ٹیموں کے درمیان ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر میچز کھیلے جا رہے ہیں جن میں اسلام آباد ٹینس کورٹ جی سکس ٹو،گن کلب میں،مارگلہ کلب اورسخ چین کلب شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لیگ میں مینز سنگلز اور ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائزانڈر 18- ، بوائز انڈر14- ، بوائز انڈر11- اور مکس ڈبلز کیٹگریز کے مقابلے ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :